اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دھرنا ختم کرانے کیلئے نوبت یہاں تک نہیں آنی چاہیئے تھی، مذاکرات کےعمل میں شامل ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ آتی، سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور ن لیگ کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور ن لیگ کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر آج سماعت نہ ہونے کے باوجود بھی احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے
موقع پر آئے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے حکومت کی دھرنا ختم کرانے کیلئے کی گئی کوششوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پیر حسین الدین کی سفارشات پر عمل کرنا چاہئے تھا، دھرنا ختم کرانے کیلئے نوبت یہاں تک نہیں آنی چاہئے تھی۔ اگر میں مذاکراتی عمل کا حصہ ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ آنے دیتا۔ حکومت صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی تو دھرنا بہت پہلے ہی ختم ہو جاتا ۔