جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اکٹھے 2روز کی تعطیل کا اعلان کردیاگیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے تمام سکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کیا ہے۔ امن و امان کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دو روز کی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں دو دن کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا کہ

دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے آج اور کل (پیر اور منگل )کوتمام سکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بدھ کو کھلیں گے۔حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کیا ہے۔ دریں اثناء انجمن تاجران لاہور اور تاجر اتحاد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر آج ( پیر) کے روز صوبائی دارالحکومت میں کاروبار بند رکھنے کا اعلان کردیا ،آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی آج ( پیر )کے روز گڈز کا تمام کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پرنہ لانے کا اعلان کردیا ہے ۔انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے حالات کے پیش نظر اور مارکیٹوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ( پیر) کے روز لاہور کے تمام کاروباری ادارے اور مارکیٹیں بند رہیں گی ۔قومی تاجر نے بھی آج مارکیٹیں بند رکھنے کااعلان کیا ہے ۔ آج پیر کے روز ہال روڈ،آٹو مارکیٹ بادامی باغ، صرافہ مارکیٹ ، رحمت مارکیٹ انار کلی ،میکلورڈ روڈ ،شاہ عالم مارکیٹ اور رنگ محل سمیت دیگر مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی ۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی آج ( پیر )کے روز گڈز کا تمام کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق کے مطابق ملک میں اس وقت غیر یقینی صورتحال

پائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹرز آج کاروبار بند رکھیں گے۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بھی آج (پیر ) کے روز ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔چیئرمین حاجی اکرم ذکی ، صدر ملک ندیم حسین نے کہا ہے کہحکومتی پالیسیوں سے کاروبار مکمل تباہ ہو چکاہے، ملکی صورتحال سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے آج( پیر) کے روز تمام میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے آج او رکل ( پیر اور منگل) تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں آج ( پیر) کے روز معمول کے مطابق کھلیں گی ۔ ترجمان کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سمیت ضلعی عدلیہ میں سوموار اور منگل تعطیل نہیں ہوگی۔کچہریاں، سول اور سیشن کورٹس معمول کے مطابق کام کریں گی ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…