جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

دو بڑے شہروں کے درمیان طویل موٹر وے مکمل، زبردست خبر سنادی گئی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹر وے 6 رویہ بنائی گئی ہے،فیصل آباد ٗ ملتان ایم 4 موٹر وے کا گوجرہ ٗخانیوال سیکشن مارچ 2018ء تک مکمل کیا جائیگا ٗاس پر 170 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ

184 کلو میٹر فیصل آباد ۔ ملتان ایم 4 طویل موٹر وے کا 58 کلو میٹر فیصل آباد ۔ گوجرہ سیکشن ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے مکمل کیا گیا ٗجبکہ 62 کلو میٹر طویل گوجرہ ۔ شورکوٹ سیکشن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ گزشتہ سال اس منصوبے کے لئے قرضے اور سول ورکس کے معاہدے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2016ء میں اس منصوبے کو شروع کرنے کے لئے ٹھیکیداروں کو ابتدائی ادائیگی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے کی 64 کلو میٹر طویل شورکوٹ ۔ خانیوال سیکشن کا ٹھیکہ دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ۔ گوجرہ سیکشن پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے 3 انٹر چینج، 11 پل اور 19 انڈر پاسز تعمیر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹر وے 6 رویہ بنائی گئی ہے ٗ فیصل آباد سے ملتان موٹر وے شمال ۔ جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور کا حصہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس موٹر وے سے شمال اور جنوب کے درمیان رابطے کی سہولت میسر آئے گی۔ روڈ ٹرانسپورٹ سروس کے معیار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…