منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد میں آپریشن کے بعد پاکستانیوں کا پہلا دن کیسا گزرا،جانئے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مذہبی تنظیم کی جانب سے پر تشدد مظاہروں اور راستوں کی بندش کے بعد خوف و ہراس کی فضاء بر قرار ہے جس کی وجہ سے عوام نے تعطیل کے روز شیڈول کی گئی اپنی تمام سر گرمیاں معطل رکھیں ، تعطیل کے باوجود تفریحی مقامات پر رش نہ ہونے کے برابر رہا ۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے خلاف ہفتہ کے روز کئے گئے آپریشن کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں راستوں کی بندش اور

احتجاج کی وجہ سے عوام کی اکثریت نے اپنی سر گرمیاں معطل رکھیں ۔ نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش کی وجہ سے حالات سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے عوا م گھروں تک محدود رہے ۔ تعطیل کے روز تفریحی مقامات کی سیر کے لئے جانے والے شہری اور فیملیاں بھی محتاط رہیں جسکی وجہ سے ان مقامات پر رش نہ ہونے کے برابر رہا ۔دریں اثناء نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش کی وجہ سے عوام کا اخبارات کے سٹالز پر انتہائی رش دیکھنے میں آیا جبکہ گزشتہ روز اخبارات کی فروخت معمول سے کئی گنا زائد رہی ۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں آپریشن کی وجہ سے حکومت نے ہفتہ کے روز تمام نیوز چینلز سمیت سوشل میڈیا کوبند کر دیا جس کی وجہ سے عوام کو حالات سے تفصیلی آگاہی حاصل نہ ہو سکی ۔ ہفتہ کے روز ملک بھر کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے اخبارات کے سٹالز کارخ کیا ۔ سٹالز مالکان اور ہاکرز کے مطابق اتوار کے روز معمول کے دنوں سے زیادہ اخبارات کی فروخت ہوتی ہے تاہم نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش کی وجہ سے اخبارات کی فروخت کئی گنا زائد رہی اور انہیں مارکیٹ سے دوبارہ اخبارات خرید کر لانا پڑے۔دریں اثناء نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش پر عوام کو ریڈیو کی یاد آ گئی۔عوام نے حالات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ریڈیو کا سہا رالے لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…