لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے کہا ہے کہ حکومت نے ناموس رسالتؐ کے پروانوں کے خلاف کارروائی کر کے اپنے پاؤ ں پر کلہاڑی مارلی ہے اب حالات حکومت کے کنٹرول میں نہیں حکومت کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے ۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے لبیک یا رسول اللہ تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مطلعق العنان حکومت کے سامنے کھڑے رہنا جذبہ ایمانی کی طاقت
اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کے بغیر ممکن نہ تھا ہم پوری طرح تحریک لبیک کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں میر ظفر اللہ جمالی نے حکومت کو فوری مستعفی ہونے اسمبلیاں تحلیل کرنے اور ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے والوں ان کے محرک سمیت تمام ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل شرعی نظام میں ہے حکومت نے اللہ کے عذاب کو خود دعوت دی ہے۔