لاہور (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے،ملک میں آئین، قانون اور پارلیمنٹ موجود ہے،جمہوری فورسز کو قطعی طور پرکمزور نہیں ہونا چاہئے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے موجودہ صورتحال میں واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ۔خورشید شاہ نے کہا کہ آئین
و قانون کے مطابق بات چیت سے معاملات حل ہونے چاہئیں،مذہبی جماعتوں کو سیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ،ان کا کہناتھا کہ پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا تو رابطے کروں گا۔دریں اثنا مذہبی جماعت کی طرف سے پرتشدد مظاہروں کے باعث ارکان اسمبلی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کے مظاہروں سے صورتحال کشیدہ ہونے سے ارکان اسمبلی کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی کا بھی خصوصی انتظام کریں۔ واضحرہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے ہنگاموں کے دوران لیگی رہنما جاوید لطیف کا سر پھوڑ دیاگیا جبکہ چوہدری نثار اور زاہد حامد کے گھروں پر بھی حملے کیے گئے ، موجودہ احتجاج کی لہر کے دوران لیگی رہنماوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔