لاہور(آئی این پی)لاہور سمیت دیگر شہروں میں ہونیوالے مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے بعد (ن) لیگی وزراء اور اراکین پار لیمنٹ نے’’خاموشی ‘‘اختیار کر لی ‘وفاقی وزراء نے بھی مظاہر ین کے خلاف ایکشن کے بعد عوامی نفر ت کے پیش نظر سیاسی سر گر میاں تقر یبا ختم کردی ۔ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز حکومتی اداروں کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے وزراء اور اراکین پار لیمنٹ کو عوامی مقامات سے
دور اور موجودگی کے بارے میں زیادہ لوگوں کو نہ بتانے کا مشورہ دیا جسکے بعد (ن) لیگی وزراء اور اراکین پار لیمنٹ نے’’خاموشی ‘‘اختیار کر لی ‘وفاقی وزراء نے بھی مظاہر ین کے خلاف ایکشن کے بعد عوامی نفر ت کے پیش نظر سیاسی سر گر میاں تقر یبا ختم کردی۔دریں اثناء لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ہونیوالے احتجاج سے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں سمیت حکومت کی مخالف سیاسی جماعتیں بھی شر کت کے معاملے پر لاتعلق رہیں ۔ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز جے یوآئی (ف) جماعت اسلامی سمیت ایم ایم اے میں شامل جماعتیں ‘ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی تحر یک ‘(ق) لیگ اور تحر یک انصاف سمیت حکومت کی مخالف سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی لاتعلق رہیں اور کسی جماعت کی قیادت یاکارکنان اس احتجاج میں شر یک نہیں ہوئے ۔