ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی سمیت اہم رہنماؤں نے گرفتاریاں پیش کردیں،رکنیت سے مستعفی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

سرگودھا (آئی این پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامداور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو فی الفور وزات سے نکالا جائے اور تحریک لبیک یار سول اللہ کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر حکمرانوں کیخلاف ملک بھر میں شدید احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا-حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنا کیخلاف آپریشن کیخلاف سرگودھا کے مذہبی رہنماؤں اور تنظیموں کی طرف سے

سابق سینیٹر پیر حمید الدین سیالوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف کی قیادت میں ڈسٹرکٹ جیل کے باہر دھرنا دیدیا اور احتجاجا گرفتاریاں پیش کیں مگر پولیس کی طرف سے کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔دھرنا میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ نظام الدین سیالوی‘چیئرمین سیال شریف صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی‘ صاحبزادہ نور القمر سیالوی ‘ آستانہ عالیہ معظم آباد شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر مکرم الدین و دیگر علماء کرام نے شرکت کی ۔یہ دھرنا دن بھر جاری رہا جس کے بعد صاحبزادہ پیر حمید الدین سیالوی نے متفقہ طور پر قرارداد مذمت پیش کرتے ہوئے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامداور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو فی الفور وزات سے نکالا جائے اور تحریک لبیک یار سول اللہ کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر حکمرانوں کیخلاف ملک بھر میں شدید احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کو ضلع سرگودھا میں پہلا جھٹکا لیگی ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ جبکہ سابق سینیٹر سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی نے بھی مسلم لیگ ن سے تمام وابستگیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔سرگودھا جیل کے باہر دئیے جانے والے دھرنے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر حمید الدین سیالوی اور صاحبزادہ نظام الدین سیالوی ایم پی اے نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران یہودی ایجنڈے پر چل کر ملک کو تباہ و برباد کر رہے ہیں قادیانی نواز صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر زاہد حامد جیسے ناسوروں کو اسلام دشمن پالیسیوں پر لگا رکھا ہے

ایک وفاقی وزیر کی صرف وزارت بچانے کیلئے عاشقان رسولﷺ اور شمع رسالت کے پروانوں پر گولیاں اور لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں ان حالات میں مسلم لیگ ن اور حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہے وہ ن لیگ کیساتھ تمام سیاسی وابستگیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ نظام الدین سیالوی نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر صاحبزادہ نظام الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ حکومت فیض آباد میں موجود دھرنا دینے والوں کیخلاف تشدد فوری طور پر بند کرے ۔عاشقان رسول پر گولیاں اور لاٹھیاں برسانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…