لاہور (ا ین این آئی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا اور اتوار 26 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں حکومت کے ہاتھوں ختم نبوت کے پروانوں کی شہادتوں کے بعد
قاتل حکمرانوں کو ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا،اہل سنت حکومت کے خاتمے تک سڑکوں پر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ قادیانیت نواز حکمرانوں کی ضد نے پورے ملک کا امن داؤ پر لگا دیا ہے۔ حکمرانوں نے پرامن دھرنے کے خلاف ریاستی طاقت کا اندھا اور وحشیانہ استعمال کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دی ہے۔ ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والوں کے خلاف بروقت کاروائی کی جاتی تو دھرنے اور مظاہروں کی نوبت نہ آتی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے لئے دیئے گئے دھرنے پر حکومتی ظلم و جبر اور وحشت و بربریت یذیدی فعل ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج اتوار 26 نومبر کو بطور احتجاج اپنی دکانیں اور مارکیٹیں بند کر کے تاجدار ختم نبوت سے وفا کا ثبوت دیں۔سنی تحریک نے ملک گیر شٹرڈن ہرتال کا علان کر دیا ۔ ترجمان سنی تحریک کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں شہید ہونے والے کارکن کی نماز جنازہ آج (اتوار)سہ پہر تین بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے ادا کی جائے گی اور نماز جنازہ کے بعد جاتی امرا ء کا گھیرا ؤکیا جائے گا ۔