پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کے بعد پورے ملک میں ہنگامے،ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا اور اتوار 26 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں حکومت کے ہاتھوں ختم نبوت کے پروانوں کی شہادتوں کے بعد قاتل حکمرانوں کو ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا،اہل سنت حکومت کے خاتمے تک سڑکوں پر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ قادیانیت نواز حکمرانوں کی ضد نے پورے ملک کا امن داؤ پر لگا دیا ہے۔ حکمرانوں نے پرامن

دھرنے کے خلاف ریاستی طاقت کا اندھا اور وحشیانہ استعمال کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دی ہے۔ ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والوں کے خلاف بروقت کاروائی کی جاتی تو دھرنے اور مظاہروں کی نوبت نہ آتی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے لئے دیئے گئے دھرنے پر حکومتی ظلم و جبر اور وحشت و بربریت یذیدی فعل ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج اتوار 26 نومبر کو بطور احتجاج اپنی دکانیں اور مارکیٹیں بند کر کے تاجدار ختم نبوت سے وفا کا ثبوت دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…