اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

حدیبیہ پیپرز ملز کیس،چیف جسٹس نے بڑاقدم اٹھا لیا،شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے حدیبیہ کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل پر سماعت کے لیے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیدیا ہے جو 28 نومبر کو

دن 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ نئے بینچ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔ یہ تینوں ججز پاناما بینچ میں شامل نہیں تھے۔اس سے پہلے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاناما بینچ کا حصہ ہونے کے باعث حدیبیہ کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رجسٹرار آفس نے کیس غلطی سے بینچ کے سامنے لگا دیا اور شاید رجسٹرار آفس نے پاناما کیس پر میرا فیصلہ نہیں پڑھا، اپنے فیصلے میں حدیبیہ کیس کھولنے کے حوالے سے ایک حد تک فیصلہ دے چکا ہوں، رجسٹرار آفس کو کیس ہمارے بینچ کے سامنے نہیں لگانا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز مقدمے کو دوبارہ کھولنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…