پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اختلافات شدت اختیارکرگئے،ایک اور اہم وفاقی وزیر نے استعفے کا اعلان کردیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے وفاقی وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا،استعفیٰ سوموار کے روز جمع کرائیں گے،قریبی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی کامیسٹس اور این ٹی ایس کی میں مبینہ طور پر ہونے والے کروڑوں روپے کے گھپلوں اور کرپشن کو سامنے لانے کی کوشش کی جس کے مطابق انہوں نے اس کرپشن و گھپلوں کا ذکر وفاقی وزیر رانا تنویر سے بھی کیاتھا لیکن بعدازاں کامیسٹس اور این ٹی ایس میں ہونے والی کرپشن سے پردہ اٹھانے کی بجائے وفاقی

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی کے پاس قلمدان ہونے کے باوجود ان کے اختیارات کو چینلج کیا گیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے اپنی وزارت میں مداخلت اور کامیسٹس انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث وزارت کو ٹھکرا کرمستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اس ضمن میں جب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنی وزارت کے قلمدان سے مستعفی ہونے کو درست قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ سوموار کے روز اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…