اسلام آباد (این این آئی)کیبنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے سرکاری نوٹیفکیشن اور خطوط میں اکثر استعمال ہونے و الا لفظ ’’کمپیٹنٹ اتھارٹی‘‘(مجازاتھارٹی)کے فوری طورپر استعمال سے منع کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیٹنٹ اتھارٹی کے لفظ سے غیر یقینی اور مبہم صورتحال پیدا ہوتی ہے ۔نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیا کہ جو بھی
اتھارٹی آئندہ احکامات اور خطوط جاری کرے تو اس میں واضح کیا جائے کہ یہ حکم کس کی طرف سے جاری ہوا ہے ۔ کیبنٹ سیکرٹری جاوید مسعود کی جانب سے 26نومبر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم آفس کے یہ احکامات سے متعلق تمام خود مختار اداروں ٗ ڈیپارٹمنٹس ٗ منسلک ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ افسران کو آگاہ کیا جائے۔