لاہور(این این آئی) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) نے اداروں کی معاونت کیلئے قابل اکاؤنٹنٹس کے انتہائی باصلاحیت پول تک رسائی دیتے ہوئے اسلام آباد میں اے سی سی اے کیریئرز جاب بورڈ کا اجراء کیا۔ اے سی سی اے کیریئرز جاب بورڈ ادارہ کا
آفیشل ریکروٹمنٹ پورٹل ہے اور یہ حقیقی بین الاقوامی جاب بورڈ اداروں کو اے سی سی اے کے عالمی نیٹ ورک سے بھرتیوں کے قابل بناتا ہے اور شراکت داروں کو ایک محفوظ سائیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں کرداروں کیلئے درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ایک اہم راستہ ہے کہ جہاں ہم کوالیفائیڈ اور کوالیفائنگ اکاؤنٹنٹس اور فنانس پروفیشنلز کے انتہائی مہارت یافتہ پول تک رسائی میں اداروں کی مدد کرتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنے اداروں کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت کے لئے ٹیلنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اپریل 2017ء سے اے سی سی اے کیریئر ملازمت بورڈ پر 10 لاکھ سے زائد ملازمتیں پوسٹ کی گئیں، اس طرح ہر 16 سیکنڈ میں ایک جاب پوسٹ کی گئی۔ اس وقت سائیٹ پر 15 لاکھ سے زائد ملازمتیں موجود ہیں۔ آئی بی ایم کے کلاؤڈ لیڈ پاکستان ندیم اے ملک نے کہا کہ صحیح ملازمت کیلئے درست امیدوار کا انتخاب ہر ادارے کے لئے ایک بڑا کام ہوتا ہے۔ اے سی سی اے ملازمت بورڈ میں ملازمت اور بھرتی کے معاملات کے مثالی حل کے لئے کیریئر ایڈوائس اور صلاحیتوں کی تعمیر کے لئے مضامین بھی شامل کئے گئے ہیں۔