پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

سیہون خودکش حملے میں کونسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ؟ انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

سیہون(سی پی پی )سندھ کے مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کے گرفتار سہولت کار ملزم نادر عرف مرشد نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے دہشت گرد نادر عرف مرشد کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا جس نے انکشاف کیا ہے کہ سہیون میں مزار پر خودکش دھماکے کے لئے منصوبہ بندی کے دوران موبائل فون ایپ ‘تھریما’ کا استعمال کیا گیا۔

دہشت گردی کی کارروائی کو مکمل کرنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کا سہارا لیا گیااور کوئی پرائیورٹ ٹرانسپورٹ یا موٹرسائیکل استعمال نہیں کی گئی۔دہشت گرد نے بتایا کہ 15 فروری کو مزار کی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا اور قریب ہی ایک گیسٹ ہاؤس میں رات بھی گزاری۔دہشت گرد نادر نے بتایا کہ 16 فروری کو برار نامی مبینہ خودکش حملہ آور کو سیف اللہ نامی دہشت گرد نے جیکٹ پہنائی اور اس نے مزار کے اندرونی احاطے میں خودکش دھماکا کیا۔خیال رہے کہ 16 فروری کو صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 88 افراد جاں بحق اور 250 زخمی ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…