جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ دینے کا اعلان

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔نواز شریف کی جانب سے ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل تھے۔نواز شریف کی جانب سے دائر درخواستوں میں

پہلے تین اور بعد ازاں دو ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا کی گئی تھی، تاہم 23 نومبر کو ہونے والی سماعت میں عدالت عالیہ فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شارٹ آرڈر نہیں دے رہے تفصیلی فیصلہ دیں گے۔اس سے قبل ڈپٹی پروسیکیورٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا تھا کہ تینوں ریفرنسز میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور نواز شریف کی جانب سے ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست ہی اب غیر موثر ہو چکی ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پھر تو ہمیں ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دینا چاہیے۔اس موقع پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ اس درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب کے ڈپٹی پروسیکیورٹر جنرل سے استفسار کیا کہ آپ نے ہر الزام پر الگ ریفرنس فائل کرنے کا آپشن کیوں استعمال نہیں کیا؟جس پر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ الزامات میں جائیداد بنانے کے ادوار اور جگہ میں فرق ہے جبکہ حسن اور حسین نواز کے اپنے ذرائع آمدن نہیں ٗیہی ان کی پریشانی ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہاں درخواست گزار کی بات ہو رہی ہے، شریک ملزمان کی نہیں۔نیب کے نمائندے نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ ریفرنس تفصیلی دستاویز نہیں ٗجے آئی ٹی رپورٹ سمیت دیگر دستاویزات کو بھی دیکھنا ہے

جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ تینوں ریفرنسز میں الزامات کی فرد جرم پڑھ کر سنائیں۔نیب ڈپٹی پروسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس یکجا کرنے سے پراسیکیوشن اور ملزم دونوں کو مشکل ہو گی ٗجوائنٹ ٹرائل سے ملزم کیلئے آسانی نہیں بلکہ مشکل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ الگ الگ ریفرنسز کو ثابت کرنے کا بوجھ نیب پر ہے جبکہ پہلے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کا کہا گیا ٗاب دو کو یکجا کرنے کی بات کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ثبوت نیب نے دینے ہیں، کیس ثابت نہ کرسکے تو ملزمان بری ہو جائیں گے۔

اس سے قبل 14 نومبر کو سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ان کے اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دائر تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2 نومبر کو بھی نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست کی تھی جس میں نواز شریف نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت احتساب عدالت کو، الزامات یکجا کرنے اور شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز کے بجائے ایک ٹرائل کرنے کی ہدایت دے۔ہائی کورٹ کے ڈویڑنل بینچ نے نواز شریف کی درخواست پر سماعت کے دوران احتساب عدالت کا 19 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا حکم دیا تھااس کے بعد 8 نومبر کو سابق وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کا ا?غاز ہوا تو احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف دائر تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی ملزمان کی درخواست مسترد کردی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…