کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر لائن کا طیارہ پی کے 636 فنی خرابی کے باعث ایک گھنٹے تک فضاء میں چکر لگاتا رہا، طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، لینڈنگ کے دوران شدید جھٹکوں کی بدولت ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا، پی آئی اے کا طیارہ pk-636 اسلام آباد سے کوئٹہ جا
رہا تھا کہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا، طیارے کے پائلٹ نے نہایت ہوش مندی سے جہاز کو کسی حادثے سے بچاتے ہوئے بحفاظت اتار لیا لیکن طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی بدولت شدید جھٹکے لگے اور مسافر بھی خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے، ایک مسافر جو کہ بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر محمد عارف تھے انہیں ان جھٹکوں کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا۔