بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

حکومت ہٹاؤ تحریک کا اعلان، سنی تحریک کے سربراہ کا دو ٹوک موقف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وزیر عظم دوٹوک اعلان کریں کہ امریکہ اور غیر ملکی دباؤ پر قانون ناموس رسالت تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کو 24 تاریخ تک کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مطالبات تسلیم کرے ورنہ حکومت ہٹاؤ تحریک کا آغاز کریں گے ،حکومت پر امن مظاہرین پر تشدد اور ہٹ دھرمی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے سنجیدہ اور حتمی مذاکر ات سلسلہ شروع کرے ،

راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ختم نبوت کے غداروں کو سخت ترین سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے گزشتہ رات ایوان اقبال میں پنجاب بھر کے ڈویثرنل و ضلعی صدور اور اراکین رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ اس موقع پر سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ، محمد شاداب رضا نقشبندی، ڈاکٹر حافظ محمد شاہد ، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر ، سید عثمان حیدر شاہ نقوی، علامہ مجاہد عبد الرسول خان ، صاحبزادہ منعم حسین صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوگئی ہے، ملک میں استعفوں کی آندھیاں چلنے والی ہیں، ختم نبوت سے غداری کرنے والی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی،حکومت کنٹینر کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وزیر عظم دوٹوک اعلان کریں کہ امریکہ اور غیر ملکی دباؤ پر قانون ناموس رسالت تبدیل نہیں کیا جائے گا، مگربہت جلدلوٹ مار کا کھیل ختم ہوگا،سپریم کورٹ سے استدعاہے کہ جس طرح نوازشریف کو سزا ہوئی ، اسی طرح پانامہ سکینڈل میں ملوث دیگر 436 لوگوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ۔ نیب نے اگر لٹیروں کو نہیں پکڑنا تو وہ کس مرض کی دوا ہے ۔ نیب کے پاس 150 سے زائد کرپشن کے میگاسکینڈلز ہیں ،

ان کو کھولا جائے تاکہ بڑے مگر مچھوں کا بھی احتساب ہوسکے ۔ وزیر قانون زاہد حامدکو برطرف نہ کیا گیا تو وزیر اعظم سمیت سب وزیروں کی چھٹی ہو جائے گی۔ اسلام آباد دھرنے کے خلاف طاقت استعمال ہوئی تو عید میلاد النبی کے تمام جلوسوں کا رخ اسلام آباد کی طرف ہو گا،ختم نبوت دھرنے سے ملک بھر کے کروڑوں عاشقان رسول کو ولولہ تازہ ملا ہے،پوری قوم کی ہمدردیاں دھرنے والوں کے ساتھ ہیں،حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن دھرانے پر تلی ہوئی ہے۔ پرویز رشید کو وزارت سے ہٹایا جا سکتا ہے تو زاہد حامد کو کیوں نہیں ہٹایا جا سکتا؟

ختم نبوت کے لئے ہم اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔ اہل حق ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے۔ صرف قرآن و سنت کا نظام ہی ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتاہے،قرارداد مقاصد پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ملک میں نفاذ شریعت کا آئینی تقاضا پورا کیا جائے۔عیدمیلادالنبی کے تمام پروگراموں کو ختم نبوت سے منسوب کیا جائے گااور ملک بھر میں دس ہزارسے زائد بڑی کانفرنسز،سیمینارزاورجلوس نکالے جائیں گے،

حکومت ربیع الاول کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرے۔ میلاد النبی کے جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کا کام 10 ربیع الاول سے پہلے مکمل کیا جائے۔ عید میلاد النبی کے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت عید میلاد کے جلسوں اور جلوسوں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات یقینی بنائے۔ پر امن اہل سنت کو امن کے راستے سے ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ہم نے جنازے اٹھائے ہیں لیکن ہتھیار نہیں اٹھائے۔ اہل سنت اپنے اکابرین کے راستے پر چلتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔اسلام آباد اور پنڈی کے عوام کی پریشانیوں کی اصل ذمہ دار حکومت ہے جو ایک مہینہ گزر نے کے بعد بھی ختم نبوت کے فارم سے حلف نامہ نکالنے کے مجرموں کو سامنے نہیں لائی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…