پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان کا پہلا شہر جس میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد کردی گئی،خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اہم ترین شہر پشاور میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، پابندی کا حکم پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے جاری کیا ہے جس کے بعد پشاور پاکستان کا پہلا شہر بن گیا ہے
جہاں بھیک مانگنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ، پشاور شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ساتھ بھیک مانگنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق پولیس کو اختیارات دیئے گئے ہیں کہ وہ ایسے کسی بھی شخص کو گرفتارکرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتے ہیں۔