منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

37اراکین پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطے،ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان اور صحافی ارشد شریف نے بیان ریکارڈ کرادیا ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی راکین کے کالعدم جماعتوں سے تعلق کے حوالے سے نگرانی کیلئے تیار کردہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی مبینہ 37 اراکین کی فہرست کی تحقیق کرنے والی قومی اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے خبر دینے والے صحافی ارشد شریف اور ڈائریکٹر جنرل آئی بی آفتاب سلطان نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا آئی بی کے ڈائریکٹر نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے فہرست کو جعلی قرار دیدیا۔خیال رہے کہ رواں سال

ستمبر میں صحافی ارشد شریف نے اپنے ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے پاناماکیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے سے چند ہفتے قبل 10 جولائی کو آئی بی کو 37 راکین اسمبلی کے خلاف مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے رابطے کی تفتیش کی ہدایت کی تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں اپنے ہی اراکین اور وزرا کی جانب سے اس خبر کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم آئی بی کی جانب سے اس خبر کو مسترد کردیا گیا تھا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسمبلی کے فلور پر اس فہرست میں شامل تمام اراکین کو یقین دلایا تھا کہ یہ خبر جعلی ہے۔منگل کو اجلاس کے دور ان ڈائریکٹر آئی بی اور صحافی کی جانب سے قومی اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے اپنا بیان جمع کرادیا گیا۔قومی اسمبلی کی کمیٹی کے چیئرمین رانا افضل نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی بی کا موقف تھا کہ اراکین پارلیمنٹ سے متعلق خط جعلی ہے اور اس پر نمبرنگ بھی جعلی ہے جبکہ اس خط کو آئی بی نے جاری نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی بی نے کہا کہ بیورو کو اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔رانا افضل نے کہا کہ کمیٹی نے تمام ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد حتمی سفارشات دی جائیں گی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئی بی کی درخواست پر اجلاس کو ان کیمرا رکھا گیا تھا اور فریقین کو سننا تھا اس لیے اجلاس ان کیمرہ کردیا گیا۔صحافی ارشد شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے انھیں خبر کی تصدیق آئی بی کے عہدیداروں سے ہوئی۔انہوکں نے کہا کہ آئی بی کے مبینہ خط کی خود آئی بی نے تصدیق کی تھی ٗیہ خبر آئی بی کے دو افسران سے باقاعدہ تصدیق کے بعد جاری کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…