منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک اور بڑا تنازعہ،الیکشن ایکٹ2017،حکومت نے کون سا کالم اور حلف نامہ حذف کروادیا؟افسوسناک انکشافات

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت اور اپوزیشن نے باہمی اشتراک سے کاغذات نامزدگی کے فارم سے مالی گوشواروں ،دوہری شہریت کا کالم اور حلف نامہ حذف کروا دیا ہے۔کاغذات نامزدگی کی طرح اثاثوں کی تفصیلات کے فارم کے فارم کو بھی الیکشن ایکٹ 2017کا حصہ بنا کر امیدواروں کو غیر ممالک میں آف شور کمپنیاں بنانے ،مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کرنے کے لئے محفوظ ترین راستہ فراہم کر دیا ہے ،

ان ترامیم سے دوہری شہریت والے ارکان بھی فوجداری مقدمات سے بچ نکلیں گے ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن کے چیئرمین کنور محمد دلشاد نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017کی آڑ میں کاغذات نامزدگی فارم کو بے اثر کر دیا گیا ہے جسے ہر صورت عدالت میں چیلنج ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جن کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپناے کے جرم میں نواز شریف کو آرٹیکل 62(1)الف ، عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 99ایف، عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 12،اور عوامی نمائندگی ایکٹ 76کی دفعہ 78کے تحت تا حیات نا اہل قرار دیا گیا تھا انہیں کاغذات نامزدگی فارم سے خارج کر دیا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عوامی نمائندگی ایکٹ 76کی دفعہ 42Aاور سینیٹ ایکٹ 75کی دفعہ 25Aجی کے تحت ارکان پارلیمنٹ ہر سال اپنے اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کروانے کے پابند ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکت 2017کے نفاذ نے آئندہ انتخابات میں کرپٹ پریکٹس کے دروانے کھول دئے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…