پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی نوجوان چینی لڑکی کو بیاہ کر لے آیا ،لیکی خاہ اور عبدالخالق کی محبت کیسے پروان چڑھی اور اب دونوں کہاں ہیں ،جانئے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ(این این آئی) پاکستانی نوجوان چینی لڑکی کو بیاہ کر پنجاب کے شہر لیہ لے آیا۔چینی لڑکی لیکی خاہ کی دوستی فیس بک پر لیہ کے رہائشی عبدالخالق سے ہوئی، جو بعدازاں محبت میں بدل گئی۔جس کے بعد چینی لڑکی نے عبدالخالق کو چین بلوایاجہاں دونوں نے شادی کرلی۔شادی کے بعد عبدالخالق، چینی خاتون لیکی خاہ کو لیہ کے علاقے ٹبہ پٹاناں لے آیا،

جہاں دونوں نے تھانے میں کاغذات جمع کروا دیئے۔دوسری جانب چینی خاتون نے شادی سے متعلق بیان بھی قلم بند کروا دیا۔اس سے قبل رواں برس ستمبر میں بھی چین کی چنگشا یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ڈاکٹر عبدالغفار شر اور ان کی کلاس فیلو چینی لڑکی ڈاکٹر یوشن کی دوستی محبت اور پھر شادی کے بندھن میں بدل گئی تھی۔چنگشا میڈیکل یونیورسٹی میں 4 سال تک ایک ساتھ زیر تعلیم رہنے کے بعد چینی دوشیزہ ڈاکٹر یوشن نے پاکستان کے شہر سکھر کے علاقے ٹھری میر واہ آکر اسلام قبول کرنے کے بعد ڈاکٹر عبد الغفار شر سے نکاح کرلیا تھا۔چینی دوشیزہ کا اسلامی نام مصباح رکھا گیا تھا جبکہ شادی کی روایتی انداز میں منعقد کی گئی تقریب میں دولہا کے عزیز و اقارب سمیت گاؤں والوں نے شرکت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…