جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

زاہد حامد کو ہٹاتے کیوں نہیں، ایک شخص کیلئے سب کو مصیبت میں ڈالا ہے؟صحافی کے سوال پر احسن اقبال کا ایسا جواب کہ سب منہ دیکھتے رہ گئے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ختم نبوت ؐ کے معاملے پر پوری قوم متفق، حضورؐ کی حدیث کے مفہوم کے مطابق راستوں سے رکاوٹوں کا ہٹا دینا بھی صدقہ ہے، دھرنے والے تو راستہ روک کر بیٹھے ہیں، مسئلہ کسی ایک وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا نہیں بلکہ یہ ہے کہ کیا کوئی بھی بغیر ثبوت کے کسی کو بھی ختم نبوتؐ کا مجرم قرار دیکر عہدے سے برطرفی کا مطالبہ کرے گا ، نجی ٹی وی دنیا نیوز

کے پروگرام محاذ میں اینکر وجاہت سعید خان کے سوالات پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے جوابات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام محاذ میں اینکر وجاہت سعید خان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو وزارت داخلہ کے باہر روک کر ان سے چند سوالات پوچھے ۔ وجاہت سعید کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کا مقصد آئندہ انتخابات کی تیاری، اس کا ختم نبوتؐ سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دھرنے کے شرکا کے پاس ہتھیار موجود ہیں جبکہ انہوں نے پٹرول بم بھی بنا کر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ بھی کچھ ایسی چیزیں ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر جب کوئی جھگڑا ہے ہی نہیں اور پوری قوم متفق اور متحد ہے توپھر کیوں لڑائی کا راستہ اپنایا جا رہا ہے۔ حضورؐ کی حدیث کے مفہوم کے مطابق راستوں سے رکاوٹوں کو ختم کرنا صدقہ ہے تو پھر کیوں 8لاکھ افراد کو فیض آباد میں دھرنا دے کر تکلیف پہنچائی جا رہی ہے۔ جڑواں شہروں کے مکینوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور میں دھرنےوالوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سنت نبویؐ پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی رکی ہوئی زندگی کو دوبارہ سے بحال کریں۔

اگر دھرنے والے احتجاج ہی کرنا چاہتے ہیں تو ہم دھرنے والوں کو متبادل جگہ دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر جب وجاہت سعید خان نے سوال پوچھا کہ کیا ایک شخص کیلئے ، اس شخص کیلئے جو یقیناََ آپ کی حکومت کیلئے اہم ہے کیا پورے نظام کو مفلوج کروانے کا حکومتی اقدام کیا درست ہے جس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ایک شخص کا معاملہ نہیں یا

ایک شخص کیلئے نہیں کیا جا رہا ہے ہم اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں، کیا ایک شخص کو بغیر ثبوت کے برطرف کیا جا سکتا ہے، میں یہاں کھڑے ہو کر کہوں کہ آپ ختم نبوت کے مجرم ہیں لہٰذا آپ اپنی اینکر شپ چھوڑ دیں ، کیا آپ چھوڑ دیں گے؟احسن اقبال اس بات پر ہنستے ہوئے اپنی گاڑی میں جا بیٹھے اور روانہ ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…