جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کا وزیرخزانہ اس وقت کون ہے؟اسحاق ڈارکس حال میں ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کی اطلاعات پر ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ اسحاق ڈار کی علالت کے باعث قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان مصدق ملک نے کہاکہ اسحاق ڈارکی علالت کے باعث رولزکے تحت وزارت خزانہ کا قلمدان پہلے ہی وزیر اعظم کے کنٹرول میں چلا گیا

وزیراعظم وزارت خزانہ سے متعلق تمام معاملات احسن طریقے سے نبھارہے ہیں اور تمام امور پربریفنگ لے رہے ہیں۔ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ عدالتی احکامات کی صورت میں اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا جائزہ لیا جائیگا ٗوزرا پرالزامات لگتے ہیں، ایسے توساری کابینہ کا نام ای سی ایل میں آجائے گا۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…