جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ،حمزہ شہبازنے بڑا اعلان کردیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے اب عوام کی عدالت لگے گی ،جمہوریت کی گاڑی چلے گی اور چلتی رہنی چاہیے ،مقدمات نئی بات نہیں انہیں کئی سالوں سے بھگت رہے ہیں اور انشا اللہ اب بھی سر خرو ہوں گے

،(ن) لیگ اور شریف خاندان میں اختلافات کی باتیں پرانی ہو چکی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصری شاہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی طارق بٹ کے انتقال پران کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ حمزہ شہبازنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔ موجودہ حکومت نے ملک سے بجلی کے اندھیرے دور کئے ، د ہشتگردی میں واضح کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے اب عوام کی عدالت لگے گی اور وہی فیصلہ کریں گے ۔ جمہوریت کی گاڑی چلے گی اور چلتی رہنی چاہیے ۔ انہوں نے اسحاق ڈار کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ان کا اپنا ملک ہے وہ کیوں واپس نہیں آئیں گے۔ حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھلنے بارے سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ مقدمات نئی بات نہیں انہیں کئی سالوں سے بھگت رہے ہیں۔ اسی کیس میں عدالت نے کہا کہ تھا کہ کم عمر ی کی وجہ سے میرے اوپر جرم نہیں بنتا ۔ ہمارا دامن صاف ہے اور سر خرو ہوں گے ۔ انہوں نے شریف خاندان اور (ن) لیگ میں اختلافات کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ باتیں اب پرانی ہو چکی ہیں او روقت نے ثابت کیا ہے کہ شریف خاندا ن اور مسلم لیگ (ن) متحد ہے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…