منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد دھرنے کے مظاہرین نے حکومت کو کیسے دھوکا دیا،وفاقی وزیر نے سنگین الزامات عائد کردیئے،افسوسناک انکشافات

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کو لاش چاہیے ،راستہ کھلنے کا وقت قریب ہے ،طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔میڈیا سے گفتگو سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے مظاہرین نے حکومت کو دھوکا دیا اور ہم نے دھوکا کھایا

مظاہرین کے رہنماؤں نے کہا تھاکہ وہ دعا کرکے واپس چلے جائیں گے ۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کی روایت قائم کی گئی ہے ٗ دارالحکومت میں 126 دن جو دھرنا دیا گیا اس کو لانے اور بٹھانے والی بہت سی پارٹیاں ہیں۔ان کا کہناتھاکہ مظاہرین بارہ مطالبات لے کر آئے تھے، مظاہرین سے گیارہ نکات پر بات ہوئی تھی،دوران بات چیت مظاہرین کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ وہ دعا کر کے واپس آجائیں گے۔اس موقع پر سینیٹر رحمن ملک نے استفسار کیا کہ حکومت بتائے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر کب تک عمل درآمد کرائیں گے ؟وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ مظاہرین کو پارلیمینٹ کو طمانچہ نہیں مارنا چاہیے،دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم اور انتظامی حکم بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پارلیمنٹ کے اندر سے ہی کچھ لوگ طمانچہ مارنے والوں کے ساتھ ملے ہوتے ہیں۔سینیٹر رحمٰن ملک نے وزیر مملکت کو یقین دہائی کرائی کہ حکومت اس مسئلے کے حل کے لئے جو بھی کارروائی کرے گی کمیٹی اس کا ساتھ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں حکومت طے شدہ مقامات پر ہی احتجاج کی اجازت دے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…