پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

یورپ جانے کے سنہرے خواب ٹوٹ گئے،ایک اور لرزہ خیز واقعہ،پاکستان کے اہم علاقے کے مزید5افراد قتل،لاشیں سڑک کنارے پھینک دی گئیں

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں غیر قانونی طور پر پنجاب سے ایران جانے والے پانچ افراد کو نا معلوم افراد نے اغواء کے بعد قتل کر کے لاشیں سڑک کنارے پھینک دیں،کمشنر مکران ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کے مطابق ہفتے کی صبح لیویز کو تر بت سے 70کلو میٹر کا فاصلے

پر واقع تجا بان کے پہاڑی علاقے ہیروک سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں جنہیں اغواء کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیاگیا ہے،جاں بحق افراد سے ملنے والی دستاویزات سے ان کی شناخت عثما ن قادر ولد صفدر حسین ،دانش علی ولد نذیر ،بدر منیرولد مشتاق،ثاقب علی ولد مقصوداور قاسم ولد مظہر کے نا موں سے ہوئی تما م افراد کا تعلق پنجاب کے گوجرنوالہ ڈویژن کے ضلع گجرات کے مختلف علاقوں سے ہے ،لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پنجاب سے غیر قانونی طور پر ایران اور وہاں سے یورپ جا نا چاہتے تھے ٗلاشوں کو جائے وقوع سے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں سے انھیں آبائی علاقوں میں منتقل کیاجا ئے گا لیویز اور سکیورٹی فورسز جائے وقو ع سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد ملزمان کی تلاش شرو ع کردی۔واضح رہے15نو مبر کو بھی مسلح افراد نے اغواء کے بعد فائرنگ کر کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15افراد کو قتل کردیا تھا ، انسانی سمگلنگ ایجنٹس کے ذریعے پنجاب کے نو جوانوں کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر بلوچستان کے راستے ایران اور وہاں سے یورپ جا تی ہے جس کے خلاف کریک ڈاؤن میں پنجا ب کے مختلف علاقوں سے ایف آئی اے نے تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…