بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیض آباد دھرنے کا اصل مقصد کیا ہے؟ حکومت نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں ٗ استعفیٰ دینا ہوا تو اسحاق ڈار خود اعلان کرینگے ٗ فیض آباد دھرناعمران خان کے دھرنوں کا تسلسل ہے ٗحکومت دھرنے کا پر امن طریقے سے حل چاہتی ہے ٗملک میں امن کے قیام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا اہم کردار ہے ٗ پی ٹی آئی میں جو بھی سچ بولتا ہے اسے پارٹی سے فارغ کر دیا جاتا ہے ٗ

عمران خان دوسروں کی فکر چھوڑ کر اپنی جماعت کے بکھرتے شیرازے کو سنبھالیں ۔ہفتہ کو پاکستان اور اٹلی کے درمیان رگبی کے نمائشی میچ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور جمہوری استحکام آ چکا ہے ٗوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویژن کے تحت جس طرح ملکی معیشت کو تقویت دی ہے ٗ پوری قوم ان کو اس پر مبارکباد دے رہی ہے ٗ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے استعفے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنے کا پر امن طریقے سے حل چاہتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھرپور سیکورٹی دی رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں کھیلوں کے حوالے سے بہت صلاحیت موجود ہے موجودہ حکومت کی ملک میں امن بحالی کی کوششیں جاری ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی قوم نے 35 سال تک دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو شکست دی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو تقویت مل رہی ہے ٗانتخابات وقت پر ہونگے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا پاکستان میں اب وہ ہو گا جو عوام چاہیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی طبیعت خراب ہے ٗوزیرخزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ نہیں آیا ٗ

اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کے استحکام میں قابل تعریف کردار ادا کیا 2013کے مقابلے میں آج ملکی معیشت بہت مضبوط اور مستحکم ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ وزیر اعظم کی صوابدید ہے اور اگر استعفیٰ دینا ہوگا تو اسحاق ڈار خود اعلان کرینگے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرناعمران خان کے دھرنوں کا تسلسل ہے حکومت فیض آباد دھرنے کو پر امن طریقے سے ختم کرنا چاہتی ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے ساتھ ذمہ داری کا دامن بھی نہیں چھوڑنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جو بھی سچ بولتا ہے اسے پارٹی سے فارغ کر دیا جاتا ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف میں ایسے لوگ ہیں جو تحریک انصاف کے ہم خیال نہیں لگتا ہے مزید لوگ بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کی فکر چھوڑ کر اپنی جماعت کیبکھرتے شیرازے کو سنبھالیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…