اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان نے ملک میں اپنا بوریا بستر لپیٹنا شروع کر دیا ہے، اثاثے فروخت کر رہے ہیں،اثاثے منجمد نہیں ، نواز شریف نےلاہور میں 400ایکڑپر محیط قیمتی قطعہ اراضی بڑے بزنس ٹائیکون
کو بیچ دی، لندن میں سودا طے پایا، 15سے 20ارب روپے سودے کی پیمنٹ وصول کر چکے ہیںجبکہ زمین اس بزنس ٹائیکون کے نام ٹرانسفر ہو چکی ہے،سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثے منجمد نہیں انہوں نے ملک سےجانے سے پہلے اپنے اثاثے فروخت کرنا شروع کر دئیےہیں۔ نواز شریف نے لاہور میں 400ایکڑ پر محیط ایک قطعہ اراضی ایک بڑے بزنس ٹائیکون کو بیچا ہے جس کا سودا لندن میں طے پایا۔ نواز شریف اس بزنس ٹائیکون سے سودے کے 15سے 20ارب روپے وصول کر چکے ہیں جبکہ زمین بھی اس کے نام ٹرانسفر کی جا چکی ہے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا اثاثے منجمد ہونے کے باوجود یہ سرگرمی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اثر و رسوخ کی بنیاد پر یہ کام کروایا گیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔