کراچی (آئی این پی ) احتساب عدالت نے 6 ارب روپے کرپشن کیس میں سند ھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی فردم جرم عائد نہ کرنے،ریفرنس کو کالعدم قرار دینے سمیت تین درخواستیں مسترد کردی ہیں ۔ ہفتہ کو محکمہ اطلات میں 6 ارب روپے کی کرپشن مقدمے کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔ سماعت کے
موقع پر سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اوردیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم انعام اکبر نے عدالت میں درخواست دی تھی ان کے خلاف نیب کی جانب سے بنائے گئے ریفرنس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے لہذا ریفرنس کالعدم قرار دیا جائے جسے عدالت نے مسترد کردیا۔اگلی پیشی پر عدالت ملزمان پر فرد جرم عائد کرے
گی۔ ملزمان نے ریفرنس میں دستاویزات کی عدم فراہمی سے متعلق بھی درخواست دائر رکھی تھیاس کے علاوہ فردم جرم عائد نا کرنے،ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں بھی دائر کررکھی تھیں جنھیں عدالت نے مسترد کردیا۔دوسری جانب محکمہ اطلاعات سندھ کریشن کیس میں شرجیل میمن نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کردی ہے۔