اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ دنوں ملک کی اعلیٰ سیاسی شخصیات کے خلاف میگا کرپشن کھلنے جا رہے ہیں، مشرف دور میں غیر اعلانیہ این آر او حاصل کرنے والوں کے خلاف پرانے میگا کرپشن کیسز کھل رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن اور اکرم درانی کے خلاف تحقیقات شروع ہو چکیںجو جلد سامنے آئیں گی، اے این پی رہنمائوں کے خلاف بھی کرپشن کیسز آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے، سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے
انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک کی اعلیٰ سیاسی شخصیات کے خلاف میگا کرپشن کھلنے جا رہے ہیں اور ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے مشرف دور میں غیر اعلانیہ این آر او حاصل کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں جو جلد سامنے آنیوالی ہیں یہ تحقیقات جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور موجود وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں اے این پی کے رہنمائوں کے کرپشن کیسز بھی سامنے آنیوالے ہیں۔