پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

مریم نواز نہ شہبازشریف،ن لیگ کی قیادت اب کون کرے گا؟ حیرت انگیزپیش گوئی کردی گئی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہو جائیگا اور مسلم لیگ (ن) کی شاہد خاقان عباسی قیادت کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت شیخ رشید احمد نے کہا کہ

آئینی اور قانونی طور پر ضروری ہے کہ الیکشن شفاف ہوں ٗمیں عمران خان کا ساتھی ہوں اگر وہ کہتے ہیں کہ وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے 188 اراکین قومی اسمبلی میں سے ایسے 50 اراکین کی لسٹ دے سکتے ہیں جو (ن) لیگ کے ہوتے ہوئے بھی فاصلے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جان دے دیں گے لیکن راولپنڈی کی آواز اور ضمیر کو دبنے نہیں دیں گے جبکہ لوگ اس بات پر ان کے ساتھ ہیں۔وزیر خزانہ اسحق ڈار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحق ڈار اعترافی بیان دے کر منی لانڈرنگ کے ڈر سے بھاگے ہوئے ہیں اور وہ اب وطن واپس نہیں آئیں گے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ(ن) لیگ کی شاہد خاقان عباسی قیادت کر سکتے ہیں جبکہ نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہوجائے گا۔سندھ بالخصوص کراچی کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مہاجر بہت سمجھدار، محب وطن اور پڑھے لکھے لوگ ہیں جبکہ مہاجر جس کو ووٹ دیں گے کراچی اْسی کا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…