بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے خلاف نظر ثانی ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں مبینہ طور پر امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی اپیل کی سماعت 30ویں مرتبہ ملتوی کر دی گئی اور اب سماعت کے لیے 2جنوری 2018 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم کے مطابق نظرثانی کی اپیلیں فاٹا ٹر یبیونل میں جون 2014 سے دائر کی گئی ہیں اور اب تک 30 مرتبہ پیشیاں مقرر کی گئی ہیں۔

نظرثانی کی درخواست پر سماعت فاٹا ٹریبیونل میں جمعرات کو ہونا تھی لیکن سرکاری وکیل پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی۔شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سرکاری وکیل کیوں پیش نہیں ہوئے لیکن اب یہ سماعت 2جنوری 2018 کو ہو گی۔قمر ندیم کے مطابق ٹریبونل فریقین کو موقع دیتے ہیں تاکہ دونوں جانب کے وکلا موجود ہوں پھر سماعت شروع کی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا اگر دونوں جانب کے وکیل موجود ہوں اور باقاعدہ سماعت شروع کر دی جائے تو چند دنوں میں ہی اس مقدمے کا فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔ قمر ندیم نے بتایا فاٹا ٹریبیونل قبائلی علاقوں کے قانون ایف سی آر کے مطابق سپریم عدالت کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے وہ اس کے علاوہ اور کہیں اپیل نہیں کر سکتے۔قمر ندیم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ انہوں نے شکیل آفریدی کو سنائی گئی سزا کے بعد نظر ثانی کی درخواست فاٹا ٹریبیونل میں دائر کی تھی جس میں کمشنر پشاور ڈویژن کے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کمشنر پشاور ڈویژن نے اپیل کورٹ میں دائر درخواست پر فیصلے میں شکیل آفریدی کی سزا میں دس سال کی کمی کر دی تھی جبکہ ان کا موقف تھا کہ شکیل آفریدی کو جو 33 سال کی سزا سنائی گئی ہے اسے ختم کیا جائے۔اس درخواست میں انہوں نے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ، پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی اور کمشنر پشاور ڈویژن کو ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی استدعا کی تھی۔قمر ندیم کے مطابق سرکار کی جانب سے بھی کمشنر کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ شکیل آفریدی کی 33 سال کی سزا برقرار رکھی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…