ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کا ایسا گاؤں جہاں کی 100 فیصد آبادی پڑھی لکھی ہے اور جرائم کی شرح بھی صفر ہے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا ایک ایسا گاؤں جہاں کی آبادی 100 فیصد پڑھی لکھی ہے اور جرائم کی شرح صفر ہے، یہ گجرات کا گاؤں رسول پور ہے اور پاکستان کا واحد ایسا گاؤں ہے جہاں جرائم کی شرح صفر ہے اور خواندگی کی شرح سو فیصد ہے۔ اس گاؤں کا کوئی ایسا

بچہ نہیں جو سکول نہ جاتا ہو، اس گاؤں میں سکول میں لڑکیاں لڑکوں کی نسبت زیادہ تعداد میں ہیں، گجرات کے گاؤں رسول پور میں صفائی کا انتظام بھی بہت اچھا ہے یہاں کے لوگ اپنے مویشیوں کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں، اس گاؤں میں حیران کن طور پر سگریٹ نوشی اور نشہ کرنے پر پابندی ہے۔ پاکستان کے اس گاؤں کے بعد ایک اور گاؤں ہے جہاں پر سات سال سے سگریٹ نوشی پر پابندی ہے اور اس گاؤں کے سارے فیصلے امام مسجد کرتاہے ، اس لیے اس گاؤں میں بھی چرس، افیون، ہیروئن تو دور کی بات ہے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں ہوتے اور یہ گاؤں فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں واقع ہے، حیرت انگیز طور پر اس گاؤں 493 گ ب میں خاکروب بھی نہیں ہیں یہاں کے نوجوانوں نے ایک تنظیم بنارکھی ہے جو سارے سماجی اور فلاحی کام انجام دیتی ہے، یہاں کے تمام چھوٹے موٹے جھگڑے مسجد میں بیٹھ کر حل کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں مرکزی مسجد میں ہی اذان دی جاتی ہے جو کہ تمام مساجد کے لاؤڈ سپیکر سے سنائی دیتی ہے، یہاں پر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی ہے مگر گاؤ ں کے بوڑھوں کو اپنے گھر میں حقہ پینے کی اجازت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…