ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

تربت میں 15 افراد کا قتل، منڈی بہاؤالدین کا نوجوان کس طرح 85000 اکٹھے کرکے یورپ کے لیے نکلا تھا؟ جان کر آپ دل تھام لیں گے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ملک کا ہر نوجوان اپنے سپنے سچ کرنے کے لیے بیرون ملک جانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے اسی طرح یورپ جانے کے خواہش مند موت کی آغوش میں چلے گئے، تربت میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 15افراد میں سے 3 کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ جب ان کے لواحقین نے قتل کی خبرسنی تو ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔ تین افراد میں پڑھانہ لوک کا رہائشی اظہر وقاص ایجنٹ کے ذریعے یونان جانے کیلئے روانہ ہوا،

لواحقین نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے سے اس سے رابطہ منقطع تھا، اسی طرح چاڑانوالہ کا رہائشی نوجوان خرم شہزاد17روز قبل نوید نامی ایجنٹ کے ذریعے ترکی جانے کے لیے روانہ ہوا، خرم شہزادنے ایجنٹ کو پیسے دینے کیلئے اپنے چھوٹے بھائی کو 85 ہزارلے کر بھٹہ خشت پرگروی رکھا تھا۔ مرحوم خرم شہزادکے تین بیٹے اورایک بیٹی ہے جبکہ تیسرے نوجوان کا تعلق فضل آباد ملکوال سے ہے ان کی موت کی اطلاع ملتے ہی پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ تربت میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والا جامکے چٹھہ کا نوجوان غلام ربانی بیروزگاری سے تنگ آ کر یورپ جا رہا تھا، محلہ حاجی کالونی کے 25 سالہ مقتول غلام ربانی عرف چڑی کے والد خورشید عالم کئی سالوں سے سپین میں رہ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تربت میں جاں بحق ہونے والے 15افراد کی میتوں کو واپس لانے اورواقعہ کے پس پردہ محرکات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم بنا دی ہے۔ صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خاں اور خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں قائم کمیٹی بلوچستان حکومت سے رابطہ کر کے میتیں پنجاب منتقل اور واقعہ کی تحقیقات کرکے تین روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کمیٹی،کمشنر لاہور ڈویژن،سی سی پی او لاہور،آرپی او گوجرانوالہ،ڈی جی پی آر پنجاب،

ڈی سی لاہور اور ڈی جی پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔جس کے مطابق پنجاب حکومت مقتولین کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے مالی امداد دے گی۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ جن عناصر نے معصوم لوگوں کی زندگیاں چھینی ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔معصوم لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس اس ضمن میں ایف آئی اے کے ساتھ ملکر ایسے جعلی ٹریول ایجنٹس کا قلع قمع کرے گی۔پنجاب اور وفاقی حکومت ملکر اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے تربت میں 15افراد کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے اور اس دلخراش واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں مقتولین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔میں اور پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں اور اس سانحہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری آنکھیں اشکبار اور دل غمزدہ ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…