فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنمارک کے سفیر رالف ہولمبو نے فیصل آباد میں بغیر کسی پروٹوکول کے خریداری کی، تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے سفیر رالف ہولمبو نے بغیر کسی پروٹوکول کے چنیوٹ کے مشہور بازار اور فیصل آباد کی جامعہ کلاتھ مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنی پہلی شلوار قمیض سلوانے کے لیے کپڑا خریدا اور مقامی دکاندار کے ساتھ بیٹھ کر چائے بھی پی۔ ڈنمارک کے سفیر نے ٹوئٹر پر اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ انہوں نے آج چنیوٹ کے مشہور
بازار اور فیصل آباد کی جامعہ کلاتھ مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ڈنمارک کے سفیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پہلی شلوار قمیض سلوانے کے لیے کپڑا خریدا اور مقامی دکاندار کے ساتھ چائے بھی پی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ایک خوشگوار سہ پہر تھی۔ واضح رہے کہ اکثر غیر ملکی میڈیا پاکستان کو اپنے باشندوں کے لیے غیر محفوظ قرار دیتا رہتا ہے، مگر جب ان ممالک کے لوگ پاکستان آتے ہیں تو پاکستان سے اتنا پیار اور محبت پاتے ہیں کہ وہ خود پرامن پاکستان کی زبان بن جاتے ہیں۔