بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت پاکستان میں حالات خراب کر رہا ہے، عمران خان کے ایم پی ایز نے بغاوت کر دی، وزیرداخلہ کے انکشافات

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کر کے پاکستان میں حالات خراب کررہا ہے لیکن ان بزدلانہ واقعات سے سی پیک پر اثر نہیں پڑے گا ،بلوچستان میں مجموعی طور پر صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے ،جو واقعات ہو رہے ہیں وہ سرحد پار سے سپانسرڈ ہیں اور ان کا بھی سدباب کریں گے ، افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر فورسز بھی بڑھا رہے ہیں ،عمران خان کے صوبے میں ایم پی ایز نے بغاوت کردی ہے

اس لیے انہیں سینیٹ الیکشن میں سنگین خطرہ لاحق ہے، شرمندگی سے بچنے کے بہانے کررہے ہیں ،پاکستان اب آگے نکل گیا، جو فارمولے 80اور90 میں چلے آج نہیں چلیں گے، اب ایک ہی فارمولا ہے وہ کارکردگی اور عوام کی تائید ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 24 ویں کانووکیشن کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید علی رضا گیلانی ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ایک عرصے سے بلوچستان میں سرحد پار سے دہشت گردی میں اضافہ ہواہے اس لیے سرحد پر نگرانی کے لیے فورسز کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں۔بھارت افغان سرزمین کو استعمال کرکے ہمارے ملک میں دہشت گردی کراتا ہے تاکہ ماحول کو ناساز کیا جاسکے اور یہ تمام واقعات سی پیک کو متاثر کرنے کے لیے ہیں لیکن ان بزدلانہ واقعات سے سی پیک پر اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں بلوچستان میں صورتحال بہترہے، جو واقعات ہورہے ہیں وہ اسپانسرڈ ہیں لیکن ہم اس کا سدباب کریں گے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف موثر حکمت عملی اٹھائی ہے، ملک میں دہشتگردی کی شرح میں مسلسل 3 سالوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے صوبے میں ایم پی ایز نے بغاوت کردی ہے

اس لیے انہیں سینیٹ الیکشن میں سنگین خطرہ لاحق ہے، اگر سینیٹ الیکشن میں عمران خان کے امیدوار ہار گئے تو اس کا ان پر عام انتخابات میں منفر اثر پڑے گا، عمران خان اس شرمندگی سے بچنے کے بہانے کررہے ہیں تاکہ سینیٹ الیکشن سے پہلے عام انتخابات ہوجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کا ٹائم ٹیبل مقرر ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نئی فہرستیں مرتب کرے گا، اپریل 2018ء سے پہلے انتخابی فہرستوں کی حتمی اشاعت ناممکن ہے، الیکشن کمیشن کا ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا وقت اپریل 2018ء ہے،

حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں کی جائیں گی جن کے لیے دو سے تین ماہ کی مدت درکار ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کا عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری ہے، ان کی اس منطق کی توجیح یا پس منظر سمجھنے سے قاصر ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب 2002ء اور 1999ء سے آگے نکل گیا، آئین کی حکمرانی اور جمہوریت پر قوم کا اتفاق ہے، جو فارمولے 80اور90 میں چلے آج نہیں چلیں گے، اب ایک ہی فارمولا ہے وہ کارکردگی اور عوام کی تائید ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات میں ہماری کردار کشی کی گئی، کبھی مودی کا یار بنایا گیا، عمران خان کے ایک ایک گھنٹے کے بھاشن کو قوم نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، اب ملک بہتری کی طرف جارہا ہے اور ہر شہری چاہتا ہے اس میں روہڑے نہ اٹکائے جائیں، قوم ملک کی ترقی میں روہڑے اٹکانے والوں کو فارغ کردے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 1999ء سے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن وزیراعظم وہی بن سکتا ہے جسے چیلنجز کا ادراک ہے،

اس وقت ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے حسن اور حسین نواز کو عدالت میں پیش کیا، ظفر علی شاہ کا فیصلہ قابل فخر نہیں تھا، فیصلے سے اختلاف ہمارا حق ہے لیکن عدالتی عمل دنیا میں مذاق بن گیا ہے، ایسے تبصرے ہورہے ہیں جو افسردگی کا باعث ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھرنے عمران خان اور طاہرالقادری کا تحفہ ہیں، اسلام آباد میں غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، لوگوں کی زندگی کو مشکلات میں ڈالنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اب ملک کو تھری جی اور فور جی سے نکال کر فائیو جی کی طرف لے جا رہے ہیں،

ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے، بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان کا معاشی اور اقتصادی تاثر بہتر بن کر ابھرا ہے، پاکستان نے دہشت گردی پرقابوپالیاہے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ متوازن زندگی بسر کرنے کیلئے اپنے اندر ڈسپلن قائم کریں۔ موجودہ دور ایجادات اور تخلیقات کا دور ہے لہذا تعلیم کے بغیر زندگی میں کامیابی ممکن نہیں۔ طلبہ کو آنے والے دور میں اپنی نئی معاشی ترجیحات کا تعین کرنا ہو گا، عملی زندگی تعلیمی زندگی سے مختلف ہے یہ کانٹوں کی سیج ہے اور اس سیج کو پھولوں کے راستہ میں بدل کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیاسی میچ کھیلنے کیلئے وفاداری بدلنے کا قائل نہیں ، ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا قائل ہوں۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید علی رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے ٗ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قابلیت ٗ ذہانت اور صلاحیت کی کمی نہیں اور ہمارے نوجوان طلبہ دنیا سے پیچھے نہیں ہیں بلکہ کئی ممالک سے آگے ہیں۔ آج کی اس تقریب میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کی کثیر تعداد کو دنیا دیکھ لے کہ پاکستان ایک اعتدال پسند ، روشن خیال اور باوقار ملک ہے، انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کا شمار دنیا کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے ٗ اس کے طلبہ نے معاشی ٗ اقتصادی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری پیش کی جبکہ مہمان خصوصی احسن اقبال نے طلبہ میں گولڈ میڈلز اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید علی رضا گیلانی نے ڈگریاں تقسیم کیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…