جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں انہوں

نے بیرون ملک جانے کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے اپنا نام نکلوانے کی استدعا کی تھی۔جسٹس مشیر عالم اور جسٹس فائز عیسیٰ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔کیس کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مطلوبہ جواب جمع نہیں کرایا گیا جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی۔اس سے قبل ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے بھی علاج کروا کے واپس آگئے تھے پھر ان کے موکل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ قانون کا معیار سب کے لیے یکساں کیوں نہیں، باہر بیٹھ کر بہت بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات میں ملوث ملزم باہر بیٹھے ہیں، اور ساتھ ہی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بیرون ملک مقیم ملزمان کی واپسی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں؟

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…