اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے کس شہر کے تھانے ریڑھی والوں کے پیسوں پر چلتے ہیں!سپریم کورٹ کا اہم انکشاف

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی میں پارکوں سے تجاوزات ہٹانے کے کیس میں سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تھانے ریڑھی والوں کے چندوں اور پیسوں پر چلتے ہیں جبکہ ایس ایچ او تجاوزات کے پیسے پر پل رہے ہوتے ہیں۔بدھ کوسپریم کورٹ رجسٹری میں پارکوں سے تجاوزات ہٹانے کا معاملے پر درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ صدر اور اطراف کا علاقہ تجاوزات سے بھرا پڑا ہے ، آپ ایک ریڑھی ہٹا کر دکھا دیں،

تھانے ریڑھی والوں کے چندوں اور پیسوں پر چلتے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پورے شہر کا حال دیکھیں، کے ایم سی کی ملی بھگت سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم ہیں، ایس ایچ او تک تجاوزات کے پیسے پر پل رہے ہوتے ہیں جبکہ کے ایم سی نے تو پارک بھی کرائے پر دے دیئے اور فٹ پاتھوں پر جنریٹر لگوا دیئے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کے ایم سی افسر سے سوال کیا کہ یہ پیسہ سرکار کے پاس جاتا ہے یا اپنی جیبوں میں ڈال لیتے ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…