جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پرویزمشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی، سعدرفیق

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی، سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کامشغلہ ترک کرنا ہوگا،قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں،بازاروں میں ہی ہوگا،مسلم لیگی قیادت کوجکڑنے،بدنام کرنے کے منصوبے ناکام رہیں گے،

محاذ آرائی ہوئی توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا، ناانصافی اوربدگمانی قوم کو منزل سے دورکردے گی۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اے پی ایم ایل اور دیگر جماعتوں کے نئے سیاسی اتحاد کے قیام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بنانیاور توڑنے کامشغلہ ترک کرنا ہوگا،قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں،بازاروں میں ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اورپی ایس پی کاانجنیئرڈ ملاپ 24 گھنٹے میں ناکام ہوا۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مقدمات کے ذریعے مسلم لیگی قیادت کوجکڑنے،بدنام کرنے کے منصوبے ناکام رہیں گے،عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں ختم شدہ حدیبیہ پیپرمل کیس کا دوبارہ اجرا ناانصافی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ محاذ آرائی ہوئی توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا، تکلیف کے باوجود تحمل سے کام لے رہے ہیں، ناانصافی،زیادتی اورغیرقانونی اقدامات سے گریزکیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناانصافی اوربدگمانی قوم کو منزل سے دورکردے گی،نئے عوامی فیصلے کا انتظارکیاجائے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…