ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نوازشریف کی تین نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تین نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاناما کیس میں نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کو یکجا کرنے کے لیے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت عالیہ نے فیصلہ دیتے ہوئے احتساب عدالت کو نظر ثانی کا حکم دیا تھا تاہم احتساب عدالت نے سماعت کے بعد نوازشریف کی درخواست مسترد کردی تھی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کی درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جو 9 صفحات پر مشتمل ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیاکہ درخواست گزار نے اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنسز یکجا کرنے کی استدعا کی، فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کی، حکم نامے کے ذریعے ریفرنسز کر یکجا کرنے کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیاکہ تینوں ریفرنسز میں عائد کیے گئے الزامات مختلف ہیں اور تینوں ریفرنسز میں صرف دو گواہان مشترک ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف لندن پراپرٹیز، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے تین ریفرنس دائر کیے ہیں جن میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے جب کہ پاناما کیس میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بنایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…