لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف بیانات پر مریم نوازکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی‘درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدتوہین آمیزٹویٹ کرکے عدلیہ کامذاق اڑایا گیا ،ایسااقدام اداروں کیخلاف بغاوت کے زمرے میں آتاہے اورایسے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی، تفصیلات
کے مطابق عدلیہ مخالف بیانات پر مریم نوازکیخلاف لاہورہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے کے بعدتوہین آمیزٹویٹ کرکے عدلیہ کامذاق اڑایا گیا ،ایسااقدام اداروں کیخلاف بغاوت کے زمرے میں آتاہے اورایسے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں،درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت مریم نوازکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔