اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

’’شہد کی بوتل‘‘ کے بعد ایک اور بڑا تنازعہ، علی امین گنڈا پور انتہائی شرمناک معاملے میں ملوث، تحریک انصاف کے اپنے ہی رکن اسمبلی نے سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو رکن قومی اسمبلی داور کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف خط دیا ہے، اس خط میں انہوں نے امین گنڈاپور پر الزام عائد کیا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کو بے آبرو کرنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، انہوں نے خط میں کہا کہ علی امین تحریک انصاف کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان نے علی امین پر ملزمان کی سرپرستی کا الزام عائد کیا ہے۔ خط میں

مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک علی امین گنڈا پور کو فوری طورپر وزارت سے ہٹا دیں۔ اس کے برعکس علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ داور خان متاثرہ لڑکی کے رشتے دار ہیں، داور خان متاثرہ خاندان کی لڑکی سے اپنی مرضی کا بیان دلوا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک گاؤں میں 16سالہ معصوم لڑکی سرعام برہنہ کرکے گاؤں میں گھسیٹا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایاگیا، اس معاملے پر پولیس اپنی کارروائی کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…