اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کو سہولت دینے کی خاطر ’’ ڈیجیٹل بینک‘‘ شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق مرکزی بینک نے اس حوالے سے مسودے کی تیاری شروع کردی ہے۔ عوام کو سہولت دینے کے لئے سٹیٹ بینک نے ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ بل کی ادائیگی ہو، بچوں کی فیس یا رقوم کی منتقلی ہو، یہ سب کام اب ڈیجیٹل بینکاری سے ہونگے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق سٹیٹ بینک ڈیجیٹل بینکنگ
کے لئے مسودہ تیار کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل بینک میں اکانٹس ویب سائٹ اور موبائل سے آپریٹ ہونگے۔ اس بینک میں اکانٹ کھولنے کے لئے ذاتی طور پر حاضری کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ اکاؤنٹ بھی آن لائن ہی کھلیں گے جبکہ اب رقوم ایسے فرد کو بھی منتقل کی جا سکے گی جس کے پاس بینک اکاؤنٹ بھی نہ ہو۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سٹیٹ بینک اور پی ٹی اے کے اس اقدام سے ملک میں برانچ لیس بینکاری کے نظام میں بہتری کے ساتھ اضافہ بھی ہوگا۔