ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

تمام تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار تبدیل کردیئے گئے ،کچھ عرصے کیلئے بند کرنے پر بھی غور شروع،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی نے سموگ کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار تبدیل کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی ۔ پیپلز پارٹی کے میاں خرم جہانگیر وٹو کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا کہ سیکرٹری سکولز کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے۔تحریک التوائے کار متن میں کہا گیا کہ جو سموگ صبحِ چھائی ہوگی وہ کیا 9 بجے ختم ہو جائے گی،کیا 9 بجے بچے اس سموگ سے متاثر نہ ہوں گے۔

اگر بچے بیمار پڑ گئے تو حصول تعلیم کا سلسلہ کیسے جاری رکھیں گئے۔کیا ڈبل شفٹ والے سکولوں کے بچے پر سموگ اثر انداز نہ ہوگی۔تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا کہہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت ماحول کی آلودگی سے بچانے کے ٹھوس اقدامات کرتی ۔ سکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل ہونے سے والدین اور طلبہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔تحریک التوائے کار میں مزید کہا گیا کہ بامقصد اقدامات کیے جائیں جس کا فائدہ عوام کو ہو بے مقصد فیصلے کر کے لیپا پوتی کی کوشش نہ کی جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سموگ کی وجہ سے کچھ عرصے کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش پر بھی غور کررہی ہے تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے ہیں ، نئے شیڈول کے مطابق تعلیمی ادارے صبح 9بجے کھلیں گے اور چھٹی اڑھائی بجے ہوا کرے گی جبکہ جمعہ کے روز چھٹی 12بج کر 15منٹ پر ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے باعث لوگ زنزلہ ،زکام ،کھانسی،گلے کی خراش اور آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہورہے ہیں اور اس سے خاص طور پر طلبااور چھوٹے بچے متاثر ہورہے ہیں جس پر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ہیں اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے نظام الاوقات منگل تا جمعرات اورہفتہ کے روز صبح 09:00بجے تا02:30بجے سہ پہر ہوں گے جبکہ جمعہ کے دن سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے نظام الاوقات صبح 09:00تا12:15دوپہر ہوں گے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کاکہناتھا کہ پنجاب میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد طالبعلموں کو سموگ سے محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ( بدھ ) سے تمام سکول نئے اوقات کار پر عملدرآمدکریں،خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک سموگ ختم نہیں ہوجاتی تب تک سکولوں کے اوقات یہی رہیں گے اور سکولوں میں ماسک بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…