پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بڑی گیم شروع، ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کا خاتمہ، نئی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم پر سب اکٹھے، پرویز مشرف نے حامی بھر لی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد امجد نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی ہمارے اتحاد کا کا حصہ بنتے ہیں تو مشرف قیادت کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اپنے نام ختم کرکے ایک نئی جماعت بنائیں گی، اس سے قبل بھی پرویز مشرف کو ایم کیو ایم کی سربراہی کے لیے کہا گیا تھا مگر سابق صدر پرویز مشرف نے انکار کر دیا تھا،

ڈاکٹر امجد نے کہا کہ آج دونوں جماعتیں کس مجبوری میں اکٹھی ہوئیں سب جانتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ محمد امجد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پرویزمشرف کا پیغام پہلے بھی تھا اور آج بھی ہے، سابق صدر پرویز مشرف نے ایک سال قبل کہا تھا کہ مل کر کام کریں، انہوں نے ایم کیو ایم کو نام تبدیل کرنے کے لیے کہا تھا۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ نام تبدیل کرکے مہاجروں بلکہ سب کی خدمت کریں۔ سیکرٹری جنرل محمد امجد نے کہا کہ ملک کے مفاد کے لیے جو بھی گرینڈ الائنس بنے گا سابق صدر پرویز مشرف اس کا حصہ ہوں گے، ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف بھی مہاجر ہیں، ہمیں مل کر پاکستان کو مضبوط کرناہے، آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد نے کہا کہ بہت جلد ایک بڑا جلسہ کریں گے اس جلسے کے دو ہفتے بعد سابق صدر پرویز مشرف پاکستان آ جائیں گے، ڈاکٹر امجد نے اس موقع پر کہا کہ ایم کیو ایم لندن والے بھارت کی بات کرتے ہیں، انہیں مہاجروں کی تکالیف کا احساس نہیں، اور اسی وجہ سے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو مہاجروں کے حقوق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے، ڈاکٹر امجد نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن والے پاکستان کی مخالفت کرکے اردو بولنے والوں کی حب الوطنی کو مشکوک کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…