اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سفارت کار رانا نیئر اقبال کے افغانستان میں قتل کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے، تفصیلات کے مطابق ایک افغان خبر رساں نے کہا ہے کہ داعش کی افغانستان میں مقامی برانچ خراسان کی طرف سے بیان جاری کیا ہے جس میں داعش نے پاکستان کے سفارتی اہلکار نیئر اقبال کے قتل کی ذمہ داری قبول کر
لی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل نیئر اقبال جو کہ پاکستانی سفارت خانے میں ویزا سیکشن میں کام کرتے تھے مغرب کی نماز پڑھنے کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے انہیں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ افغانستان کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر عمر زخیلوال نے سفارتی اہلکار کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی تحقیقات کی یقین دہانی کروائی۔