ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کو اگرچند مہینے اور مل گئے تو کیا ہوگا؟ 85ارکان حکومت کا ساتھ چھوڑ گئے ،جمشید دستی نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا کہ چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیکر حکومت کو برطرف کرے، نوازشریف کو وزراء کو باہر بھیج کر سازش کر رہا ہے ، حکومت کو اگرچند مہینے اور مل گئے تو ملک اگلے پچاس سال تک بہتری کی طرف نہیں جا سکتا،دیہاتوں میں 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے ،بجلی گھر بند ہوچکے ہیں ، عملی طور پر حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ،

شوگر ملیں بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے کسان رو رہا ہے، حکومت کے 85ارکان ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں ۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا گیا جو بہت افسوس کی بات ہے ،حکومت کو اسمبلی میں بل کی ناکامی نظر آرہی ہے ، حکومت کے 85ارکان ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں ، حکومت کا اجلاس سے بھاگنے سے ثابت ہوا کہ (ن) لیگ ٹکڑے ٹکڑے ہوچکی ہے ،ذلت اور رسوائی کی وجہ سے حکومت میدان سے بھاگ چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے پارٹی کے ارکان کا اعتماد کھوچکے ہیں ، ملک اس وقت اندھیرے میں ہے ، دیہاتوں میں 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے ،بجلی گھر بند ہوچکے ہیں ، عملی طور پر حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ، شوگر ملیں بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے کسان رو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی سیاہ کاریوں کی وجہ سے ملک اندھیرے میں ڈوب گیا ہے ، معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوچکا ہے ، روزانہ 4,5ارب روپے چھاپے جا رہے ہیں ، ان کو چند مہینے اور مل گئے تو ملک اگلے پچاس سال تک بہتری کی طرف نہیں جا سکتا ، یہ نوازشریف کی نااہلی کا رونا رو رہے ہیں ، یہ پاکستان کے خلاف سازش کر رہے ہیں ، ملک اس وقت لاوارث ہے ، نوازشریف کو وزراء کو باہر بھیج کر سازش کر رہا ہے ، پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ،چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیکر حکومت کو برطرف کرے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…