تحریک انصاف کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز،حکومت کا موقف سامنے آگیا

5  ‬‮نومبر‬‮  2017

نارووال،لاہور(اے این این) حکومت نے تحریک انصاف کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویزمسترد کردی۔ تحریک انصاف کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبا ل نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنے کے ذریعے حکومت گرانے کی کوشش کرتی رہی جبکہ (ن) لیگ نے عوامی خدمت کے ریکارڈقائم کئے۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی اورانتخابات وقت پرہوں گے ۔انہوں نے کہا

کہ پی ٹی آئی مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کی وجہ سے پریشان ہے،انہیں ڈر ہے کہ (ن) لیگ سینیٹ سے جیت جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات میں تاخیر نہیں بلکہ قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں اور اس کے لئے خیبرپختون خوا کی اسمبلی توڑنے کو بھی تیارہیں۔اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حلقہ بندی بل پرمزید غور ہونا چاہئے اور یہ بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آئے لیکن ہم کسی صورت حلقہ بندی بل کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر قبول نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کا مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کی قیادت بحران کا شکار ہے اور شریف خاندان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کو اہلیہ کی عیادت کیلئے کبھی لندن اور کبھی عدالتوں میں پیشی کیلئے اسلام آباد جانا پڑتا ہے ۔نواز شریف لندن اور اسلام آباد کے درمیان معلق ہو کر رہ گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…