ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار سے اختلافات،پرویز رشید دل کی باتیں زبان پر لے آئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے ٗان کا اپنا ٗ میرا اپنا نقطہ نظر ہے ٗجمہوریت میں 58ٹو بی شامل کر دیا جائے تو جمہوریت نہیں رہتی۔ایک انٹرویومیں پرویز رشید نے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر ملک لوٹنے اور کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آج بھی نہیں پتہ کہ نوازشریف کا جرم کیا تھا ٗکیا اقامہ بنا کر

پاکستان کو لوٹا گیا ؟جو شخص اربوں کے اثاثے ڈکلیئر کر دے وہ 12لاکھ کے اقامے کیوں چھپائیگا ٗنوازشریف کا اقامہ ڈکلیئر تھا اور نومی نیشن پر اس کی کاپی منسلک تھی۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے آئندہ کبھی بھی وزیر نہ بننے کا اعلان بھی کر دیا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ،ان کا اپنا نقطہ نظر ہے اور میرا اپناہے ،ہم دونوں اپنی اپنی بات پر پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،وقت اور حالات نے پارٹی کو وہ باتیں سمجھا دیں جو ہم کہتے ہیں ٗچوہدری نثار علی خان کی باتیں لوگ قبول نہیں کرتے ۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ اختلاف کسی شخصیت سے نہیں ٗنظرئیے سے ہوتاہے ،جمہوریت میں 58ٹو بی شامل کر دیا جائے تو جمہوریت نہیں رہتی ۔انہوں نے شہبازشریف کو آئندہ الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم بنانے کی خبروں پر کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیادت کا فیصلہ پارٹی کرے گی ،مجھے کسی نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایاہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…